مجموعی موسمی حالات
پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے کشمیر کے مختلف علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا آغاز ہو جائے گا اس دوران بالائی علاقوں میں طوفان شدید بارش کی توقع کی جا رہی ہے ہے پاکستان کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ زبردست بارشوں کا باعث بنے گا
آئندہ 24 گھنٹوں کا موسم
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید پری مون سون بارشوں کے امکانات کے دوران اسلام آباد راولپنڈی لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد سرگودھا روڈ بھمبر میرپور کوٹلی بازار آباد کے علاقوں اور خیبر پختونخوا میں کوہاٹ مردان پشاور ایبٹ آباد مانسہرہ اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارش کے امکانات ہیں اس دوران ان علاقوں میں آندھی گرج چمک ژالہ باری اور موسلادھار بارشوں کا امکان
پنجاب
اسلام آباد راولپنڈی لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد سرگودھا میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کے امکانات ہیں ان علاقوں میں شدید آندھی کی توقع کی جا رہی ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ موجود ہے ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے دیگر علاقوں جن میں میں فیصل آباد سرگودھا ساہیوال بہاولپور رحیم یار خان بہاول نگر اس کے علاوہ ملتان ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں ان علاقوں میں تیز آندھی چلنے کی توقع کی جا رہی ہے پنجاب کے تمام تر علاقے سوموار تک بارش حاصل کرلیں گے ان شاء اللہ
خیبر پختون خواہ
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں اس دوران پشاور دیر سوات شانگلہ بونیر کوہستان مانسہرہ ایبٹ آباد کوہاٹ بنوں مردان ڈی آئی خان اور ٹانک کے مختلف علاقوں میں بارش کی توقع کی جارہی ہے اس دوران بالائی علاقہ جات میں اچھی بارش کے امکانات ہیں علاقوں میں آندھی توقع کی جا رہی ہے
بلوچستان
بارکھان موسی خیل اس کے علاوہ بیلا اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
سندھ
کراچی سمیت ساحلی پٹی میں سمندری بادلوث کے زیر اثر بارش کے امکانات ہیں دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا سندھ کے دیگر علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران بارش کے امکانات بن رہے ہیں
کشمیر
بھمبھر میر پور کوٹلی باغ مظفر آباد راولاکوٹ کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان