ماہ جون مون سون کی موسمیاتی پیشگوئی

جون کا مہینہ سال کا گرم ترین مہینہ کہلاتا ہے، جس میں ملک کے طول و عرض میں گرمی کا راج رہتا ہے. اس مہینہ کے وسط سے ملک میں خشک گرمی تر گرمی میں بدل جاتی پے. ملک کی مشرقی پٹی میں جون کے آخری ہفتے سے مون سون دستک دیتا ہے. جون کا موسم عالمی اور لوکل موسمی حالات پر مبنی ہوتا ہے.

مون سون

عالمی موسمی حالات جن میں ENSO قابل ذکر ہے، کا رجحان نیوٹرل رہنے کا امکان ہے، جب کہ اس دوران نینو 3.4 کی مقدار positive رہ سکتی ہے. بحر ہند کے درجہ حرارت کا ردوبدل جسے iod index کہا جاتا ہے کا رجحان منفی رہے گا، جب کہ ایم جی او جون کے پہلے دو ہفتے western hemishphere جبکہ آخری دو ہفتے میں اس کی پیشقدمی بحر ہند کی جانب رہے گی.
اس تناظر میں ملک کے وسطی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں، بالائی علاقوں میں معمول کے مطابق جبکہ جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے.

پنجاب مون سون

پنجاب میں پوٹھوہار کے اضلاع اٹک، جہلم ،چکوال ،راولپنڈی میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے، سرگودھا، میانوالی، بھکر میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،قصور ،گجرات ،گوجرانوالہ ،حافظ آباد ،منڈی بہاؤ الدین میں معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے. فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ ،ننکانہ صاحب ،ساہیوال ،اوکاڑہ ،بہاولنگر میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ ملتان، وہاڑی، خانیوال ،مظفرگڑھ ،لیہ ،راجن پور ،رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے.

سندھ

سندھ کے شمالی علاقوں سکھر، لاڑکانہ، دادو ،جیکب آباد،کشمور، گھوٹکی، خیر پور میں کچھ مقامات پر معمول کے مطابق اور کچھ مقامات ہر معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے.
تھر پارکر، مٹھی، سانگھڑ، میرپور خاص میں معمول سے کچھ کم بارش3کا امکان ہے. نواب شاہ، حیدرآباد، کراچی ،جامشورو میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے.

خیبر پختون خواہ

مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں معمول ست زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ پشاور، مردان، صوابی ،چارسدہ میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے. کوہاٹ ،کرک، ہنگو میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے ہے جبکہ ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے.

بلوچستان


بلوچستان کے مغربی علاقوں میں معمول سے کم اور مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے.

گلگت بلتسستان اور کشمیر کی تمام وادیوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں.
واللہ اعلم.

0 CommentsClose Comments

Leave a comment

Reach us on WhatsApp
1

Newsletter Subscribe

Get the Latest Posts & Articles in Your Email

We Promise Not to Send Spam:)