مون_سون
مون سون سے مراد ہواؤں کی بڑے پیمانے پر سالانہ مخالف سمت تبدیلی ہے جس سے بارشوں کے طریقہ کار شدت اور دائرہ کار میں واضح تبدیلی آتی ہے موجودہ جدید دور میں اسے کرہ ہوا کے دباؤ اور ہوا کی مختلف بلندیوں پر منقلب، غیر منقلب حرکت میں تبدیلی سے بھی منسلک کیا جاتا ہے
مقامی لوگ مون سون سیزن کو موسم برسات /ساون بھادوں بھی کہتے ہیں
مون سون کی اصطلاح عربی لفظ موسم سے ماخوذ ہے
دنیا میں چند بڑے مون سون میں آسٹریلیا امریکہ افریقہ اور ایشیا کے مون سون سیزن شامل ہیں
برصغیر میں اسے جنوب مغربی Southwest Monsoon
کا نام دیا جاتا ہے اسے موسم گرما کی مون سون بھی کہتے ہیں اس کے علاوہ بھارت کے مشرقی علاقوں میں شمال مشرقی/موسم سرما کی مون سون بھی ہوتی ہے جو آج ہمارا موضوع نہیں ہے
مون سون برصغیر کے لوگوں کے رہن سہن طرز بودوباش ثقافت معیشت زبان و ادب اور دیگر عوامل پر گہرا اثر رکھتی ہے
موسم گرما میں جب پاکستان اور بھارت کے میدانی صحرائی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آتے ہیں تو ایک بڑے علاقے کی ہوا گرم اور ہلکی ہو کر اوپر اٹھ جاتی ہے جس وہاں ہوا کا کم دباؤ پیدا ہو جاتا ہے جسے Heat Low کہتے ہیں دوسری طرف بحر ہند میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے حلقے مزید شمال کی طرف کھسکتے ہیں ہوا کا اصول ہے کہ زیادہ دباؤ سے کم دباؤ کی طرف چلتی ہے لہذا ہوائیں جنوب میں موجود سمندر سے شمال کی طرف چلنا شروع کر دیتی ہیں سمندر پر اس سیزن میں چونکہ سورج کی روشنی عمودی پڑتی ہے جس سے سطح سمندر گرم ہو جاتی ہے عمل تبخیر بڑے پیمانے پر ہوتا ہے اس لیے ساحل پر پہنچنے والی ہوائیں نمی سے بھرپور ہوتی ہیں
مغرب سے آنے والی جیٹ سٹریم STJ مزید شمال کی طرف چلی جاتی ہے جس سے مون سون کو پیش قدمی میں معاونت ملتی ہے نمی سے لدی ہوئی یہ ہوائیں میدانی علاقوں میں پہنچتی ہیں تو شمال میں موجود عظیم دیوار ہمالیہ ان کو روک لیتی ہے نم آلود ہواؤں کی بلندی میں مزید اضافہ ہوتا ہے بلندی پر سرد موسم سے عمل تکثیف شروع ہو جاتا ہے بادل بنتے ہیں اور برسات ہوتی ہے
مون سون کا سفر جنوب مشرق سے شمال مغرب کی طرف جون کے شروع میں سٹارٹ ہوتا ہے اور 15 جولائی تک بیشتر علاقوں میں پھیل جاتا ہے ستمبر پھر واپس بتدریج کوچ…..
جنوب مغربی مون کی مزید دو شاخیں ہیں
بحیرہ عرب کی شاخ
خلیج بنگال کی شاخ
دونوں اپنے اپنے قریبی علاقوں کو متاثر کرتی ہیں
تحریر محمد عثمان ججہ
مون سون کا بنیادی خاکہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے کمنٹس میں اپنی رائے دیں سوال بھی پوچھ سکتے ہیں